دنیا بھر میں مقبول وزیرآباد کے چاقو، چھریاں اور خنجر


چاقو، چھری اور تلوار ۔۔۔ یہ الفاظ سن کر وزیرآباد کا نام ذہن میں آتا ہے ۔ یہاں کی کٹلری اندرون ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے لیکن اب کورونا کے وار چھری چاقووں کے وار پر بھاری  دکھائی دیتے ہیں۔

وزیر آباد میں چاقو اور چھری کی تیاریوں کی  آوازیں یہاں کے رہنے والوں کے لیے اجنبی نہیں، صرف چھری، چاقو اور خنجر ہی نہیں یہاں کی تلواریں بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں ۔

وزیر آباد کے ایک صنعت کار کا کہنا ہے کہ ہماری کٹلری کی تاریخ سکندر اعظم سے شروع ہوئی اور برصغیر پاک و ہند میں شہرت حاصل کی۔ وزیرآباد دنیا بھر میں سٹی آف کٹلری کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

اس صنعت سے ہزاروں محنت کش گھرانوں کا روزگار وابستہ ہے تاہم کورونا وائرس کے وار چھری اور چاقووں کے وار پر بھاری  دکھائی دیتے ہیں۔ ایک شہری کا کہنا ہے کہ کورونا نے کٹلری کے تاجروں پر برا اثر ڈالا ہے۔ ایک صنعتکار نے کہا اس وبا سے کٹلری کا کاروبار اسی فیصد متاثر ہوا ہے۔

ہم نیوز کے نمائندہ شکیل اعوان نے بتایا کہ وزیر آباد کو کٹلری کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے، یہاں کی تیار کردہ مصنوعات دنیا بھر میں استعمال ہوتی ہیں۔


متعلقہ خبریں