کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر گئی


کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کے کیسز کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 53 ہزار 565 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے آج ایک ہزار 315 نئے کیسز آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ 700 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ضلع شرقی میں 360، جنوبی 346 اورملیر میں 185 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ مرکز میں 165، ضلع غربی  میں 140 اور کورنگی میں 119 کیسز ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 153 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 382 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 604 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 63 ہزار 504 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 64 ہزار 216 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 65 ہزار 163، خیبرپختونخوا میں 20 ہزار 790، بلوچستان میں 9 ہزار 162، اسلام آباد میں 10 ہزار 279، آزادکشمیر میں 803 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 347 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 1 ہزار تیرہ، خیبر پختونخوا میں 789، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور آزاد کشمیر میں 17 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں