’ پاک افغان بارڈر ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے چمن اور طورخم سے ہفتے میں 6 روز کھلا رہے گا‘


اسلام آباد:مشیر تجارت رزاق داوَد نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈرٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے چمن اور طورخم سے ہفتے میں 6 روز کھلا رہے گا۔

انہوں نے یہ بات افغان سفیر عاطف مشعل سے ملاقات کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کا تیسرا روٹ غلام خان بھی ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ تیسرا روٹ کھلنے سے رکے ہوئے سامان کے ٹرک افغانستان پہنچ سکیں گے، تینوں روٹس سے 22جون سے کورونا ایس اوپیز کی روشنی میں تجارت ممکن ہو جائے گی۔

رزاق داوَد نے کہا کہ افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی بھرپور تجارت ممکن ہوجائے گی۔

میکسیکو سے چاول خریدنے والا وفد جون یا جولائی میں پاکستان آئے گا، مشیر تجارت

اس موقع پر افغان سفیر نے مشیر تجارت کو تجارتی وفد کے ہمراہ جولائی اگست میں کابل کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مزید برآں ملاقات میں افغانستان سے درآمدی سامان کی غیرقانونی واپسی روکنے کیلئے بھی بات چیت کی گئی جبکہ مشیر تجارت نے افغان تجارت کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔


متعلقہ خبریں