اداکار یاسر نواز کی کورونا سے صحتیاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل


اسلام آباد:  نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک اسپتال میں اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں یاسر نواز کا کہنا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب اپنا پلازمہ عطیہ کررہے ہیں۔

پاکستانی اداکار کا مزید کہنا ہےکہ کورونا سے صحت یاب ہوںے والے افراد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔ پلازمہ عطیہ کرنے سے کورونا کا شکار مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

خیال رپے کہ یاسر نواز اور ان کی اہلیہ  اداکارہ ندا یاسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں میاں بیوِی کورونا کی بیماری سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف شاعرہ کشور ناہید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار اور ہدایتکار یاسر نواز نے فوٹو اوور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اور ان کی اہلیہ اداکارہ ندا یاسر گھر کی تفصیلی صفائی کر رہے تھے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ندا یاسر اور یاسر نواز کو کمروں اور واش روم کی تفصیل صفائی کرتے دیکھا جا سکتا تھا جس میں ان کا بیٹا بھی ان کا ساتھ دیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معروف شاعرہ اور کالم نگار کشور ناہید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا،

اپنے ایک بیان میں کشور ناہید نے کہا تھا کہ علامات محسوس ہونے پر گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، مثبت رپورٹ آنے کے بعد سے خود کو گھر میں محدود کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں