مبینہ کرپشن کیس: نیب نے ثناء اللہ زہری اور عبد القدوس بزنجو کو طلب کرلیا


کوئٹہ : قومی احتساب بیورو (نیب) نے بلوچستان کے دوسابق وزرائے اعلی نواب ثناء اللہ زہری اور بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کے سلسلے میں تحقیقات کے لیے طلب کر لیا۔

نیب بلوچستان کے مطابق دونوں سابق وزراء اعلی نواب ثناء اللہ زہری اور میرعبدالقدوس بزنجو کو 23 جون کو نیب آفس کوئٹہ طلب کر لیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق دونوں سے مبینہ کرپشن کے سلسلے میں ذاتی حثیت میں بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

نیب زرائع کے مطابق دونوں رہنماوں سے 2008 میں قائم ہونے والی ایک کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے دی جانے والی رقم سے متعلق تحقیقات کی جائے گی۔

نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی

بتایا گیا ہے مذکورہ کمپنی میں دونوں وزراء اعلی نے سرکاری طور پر 22 کروڑ کی انوسٹمینٹ کی تھی بعد میں کمپنی مالک روڈ حادثہ میں جان بحق ہوگئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے انوسٹمیٹ کا سلسلہ 2017 اور 2018 تک چلتا رہا جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

جس کے بعد حکومت بلوچستان نے اپنی اصل رقم نکوالنے کے لیے مذکورہ کمپنی کو خطوط لکھیے لیکن تاحال وہ رقم واپس نہیں ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں