’ سورج گرہن کو دیکھنا آپ کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے‘



اسلام آباد: ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل بروز اتوار 21 جون کو ہو گا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

ماہرین صحت نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف دیکھنا اور سولر فلٹر استعمال نہ کرنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت  ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل ہو گا

ان کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی بنفشی شعاعیں اس قدر طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ آنکھ کی پتلی کو جلا سکتی ہیں، یہاں تک کہ بینائی جانے کا بھی اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران سن گلاسز مت لگائیں بلکہ خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دھوپ میں کمپیوٹر کی سی ڈی لے کر نکلنے سے گریز کیا جائے اور طبی ایکسرے ہاتھ میں لے کر دھوپ میں نکلنے سے بھی پرہیز کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیمرے کے لینس کے لیے بھی خصوصی طور پر تیار کردہ فلٹر استعمال کیا جائے۔


متعلقہ خبریں