’افغانستان کی درخواست پر طورخم اور چمن کے بارڈر ٹرمینل کھول دیئے گئے ہیں‘

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی درخواست پر طورخم اورچمن کے بارڈرٹرمینل کھول دیئےگئے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بارڈرٹرمینل کھولنےکا فیصلہ دوستانہ تعلقات اورانسانی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بارڈرٹرمینل ٹرانزٹ ٹریڈ اور افغانستان کو برآمدات کے لیےکھولے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی درخواست پر غلام خان بارڈرٹرمینل 22 جون سے دوطرفہ تجارت کےلیےکھولا جا رہا ہے۔

افغانستان میں قیام امن کے لیے تشدد کاخاتمہ ضروری ہے، پاکستان

انہوں نے کہا کہ اقدامات پرعملدرآمد کورونا کےضروری ایس اوپیزکو مدنظررکھ کر کیا گیا ہے، افغانستان سے درآمدات کی اجازت دینے کا مقصد افغان تجارت کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور افغان برآمدات کی سب سےبڑی منڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کھولنےسےدونوں ممالک کےتجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔


متعلقہ خبریں