بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی شہید

بھارتی فوج کی ایک مرتبہ پھر ایل او سی پر فائرنگ

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آکر 13 سالہ بچی شہید جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں بیدوری سیکٹر میں 13 سالہ بچی شہید ہو گئی۔ شہید ہونے والی بچی کی والدہ اور 12 سالہ بھائی بھی شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر بھارتی جارحیت، پاکستان نے احتجاج ریکارڈ کرا دیا

پاک فوج نے بھارتی فوج کو فوری اور مؤثر جواب دیا۔

تین روز قبل بھی بھارتی فوج کی نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا تھا جسے علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپوراورمؤثر جواب دیا تھا۔


متعلقہ خبریں