گرہن سے جڑی توہم پرستی آخری سانسیں لے رہی ہے،فواد چوہدری

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گرہن سے جڑی توہم  پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال 6 گرہن ہونے ہیں جس میں 4 چاند اور 2 سورج گرہن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال کا دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہو گا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی، جو شے پسند آتی اسے خوش قسمتی اور جس سے خوف آتا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا۔ گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا تاہم اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے۔

واضح رہے کہ آج پاکستان میں سورج گرہن ہوا جس کا آغاز گوادر سے ہوا جسے ملک بھر میں دیکھا گیا اور ملک کے کچھ شہروں میں گرہن کے باعث اندھیرا چھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن


متعلقہ خبریں