عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے، عثمان بزدار

کورونا: وزیراعلیٰ پنجاب صحتیاب نہیں ہو سکے، رپورٹ پھر مثبت آگئی

فائل فوٹو


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کیلئےاقدامات تجویز کئے گئے ،جامع منصوبہ بندی کے ذریعے عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پہلے کسی حکومت نے نہیں دیا، ٹیکس ریلیف سے کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف تنقید برائے تنقید رہ گیا ہے، سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا، ماضی میں صوبے کے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا گیا۔


متعلقہ خبریں