20 شہروں کے 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے، اسد عمر


اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک کے 20 بڑے شہروں میں 92 ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے مہلک وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اسدعمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے شہر کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اسپتالوں کا دورہ کرنے والی حکومتی ٹیم کو اسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والے سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔

اسپتالوں کی انتظامیہ نے حکومتی ٹیم کو اپنی ضروریات کی بابت بھی آگاہ کیا اور دیگر متعلقہ امورپر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی وزیراسدعمرنے اسپتالوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ جولائی 2020 کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اسپتالوں میں اضافہ کردیا جائے گا۔

کورونا سے جاں بحق ڈھائی ہزار افراد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں، ظفر مرزا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کہا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے پولی کلینک، سی ڈی اےاسپتال اور پمزمیں آکسیجن بیڈزفراہم کیے جائیں گے۔

وفاقئ وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے زور دے کر کہا کہ عالمی سطح پر وبا قرار دیے جانے والے کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہایت ضروری ہے۔

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 119 اموات، 3501 افراد جاں بحق 

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نےلاہور، اسلام آباد، پشاور، کراچی  اور آزادکشمیرکےدورے کیے ہیں اور ازخود ساری صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مریضوں کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی۔


متعلقہ خبریں