کورونا مریضوں کیلئے ایکسپوسینٹر کراچی میں ایچ ڈی یو قائم کر دیا گیا

کراچی:کورونا مریضوں کے لیے کراچی کے ایکسپوسینٹر میں  ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) قائم کر دیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا افتتاح کیا، وزیراطلاعات سندھ اوراعلیٰ سول اورعسکری حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ایچ ڈی یو کو چلانے میں انڈس اسپتال انتظامیہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

سندھ: کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 2275 متاثر

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے پاک فوج اورطبی عملےکی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 10 روز میں جدید طبی آلات سے لیس ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ڈی یو 140 بستروں اور7 کمروں پرمشتمل ہے،اس سےکراچی میں 140 آکسیجن والے بیڈز کا اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی 1553 ایچ ڈی یوبیڈز کا بندوبست ہے، ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کے قیام کے بعد مزید140 بیڈ کا انتظام ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 41 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ 2275 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا سے سندھ میں اموات کی تعداد 1089 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 718 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 117 مریض وینٹی لیٹرز پر موجود ہیں۔

ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 119 اموات، 3501 افراد جاں بحق 

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 1280 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شرقی 395، جنوبی 363، وسطی 172، کورنگی 140 اور غربی میں 111 کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 119 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 501 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہو گئے۔

ٹیگز :
متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز