پاکستان: او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے پیدا شدہ صورتحال پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے بھارتی حرکتوں کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا۔

انہوں نے بھارت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرستان ہویا ایل اوسی پرفائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا ہے۔

بھارت کچھ کرنے سے پہلے فروری ضرور یاد رکھے گا، وزیر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لداخ میں رسوائی پرسوالات اٹھ  رہے ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود اپنے سلیپر سیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کہا کہ کراچی میں ایسے واقعات ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کا بغور جائزہ لینا ہو گا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی شہید

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھی بھارت تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے۔


متعلقہ خبریں