ایل اوسی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ نئے نقشوں کو مسترد کر دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا ہے کہ 20 جون کو بھارتی فوج نےحاجی پیر اور بڈوری سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک 13 سالہ لڑکی شہید جبکہ 12سالہ لڑکا زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی افواج ایل اوسی پر تسلسل سےشہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل بھی بھارتی فوج کی نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے تھے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا تھا جسے علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپوراورمؤثر جواب دیا تھا۔


متعلقہ خبریں