کراچی: ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی: ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کا انتقال ہو گیا

کراچی: ممتازعالم دین علامہ طالب جوہری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ طبعیت کی خرابی کے سبب انہیں دس جون 2020 کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کی عمر 81 برس تھی۔

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی نعیم سپرد خاک

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراوَنڈ انچولی میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ میں  ایم کیوایم رہنما عامر خان، رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی اور متعدد مذہبی اسکالرز اور سماجی کارکن بھی شریک ہوئے۔

ممتازعالم دین، مفسر، محدث، متکلم، دانشور، مؤرخ اورشاعرعلامہ طالب جوہری کو فلسفے سے خاص لگاؤ تھا۔

ممتاز مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری اسلامی آئیڈیالوجی کونسل کے رکن رہے اورتعلیم وتدریس کےشعبے سے بھی ان کی وابستگی سالہا سال قائم رہی۔

معروف فکشن نگار اور مترجم ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے

حکومت پاکستان نے علامہ طالب جوہری کی خدمات کے پیش نظر آپ کو 2010 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

علامہ طالب جوہری نے 27 اگست 1939 میں پٹنہ میں محمد مصطفیٰ جوہرکے خانوادے میں آنکھ کھولی تھی۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کی اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔

عملی زندگی میں ان کا شمار بطور فلسفی ہوتا تھا۔ انہوں نےاحسن الحدیث کےعنوان سے قرآن کریم کی تفیسربھی کی۔ ان کی مقاتل میں نظام حیات انسانی، حدیث کربلا اورعلامات ظہورمہدی معروف ہیں۔

علامہ طالب جوہری نے اردو شاعری میں بھی طبع آزمائی کی۔ ان کی تصانیف میں حرف نمو، پس آفاق اورشاخ صدا شامل ہیں۔۔۔ شاعری میں وہ اپنا جدا اسلوب رکھتےتھے۔

آپ نے کمال کا حافظہ پایا تھا۔ مرحوم کے تمام مسالک ومکاتب فکرکےعلما سے قریبی روابط تھے۔

ہم نیوز کے مطابق علامہ طالب جوہری کونیورولوجیکل ایشوزکے باعث اکتوبراورستمبردوہزارمیں بھی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج رہے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عرفان انتقال کر گئے

وزیراعظم عمران خان نے علامہ طالب جوہری کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

علامہ طالب جوہری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ممتازعالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایک عہد جو مکمل ہوا۔ انہوں نے علامہ طالب جوہری کی رحلت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ مرحوم حافظ قرآن، مفسر قرآن، مصنف اور شاعر تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ طالب جوہری کی مجالس ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے بھی ملک کے ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ماہر تعلیم و لسانیات پروفیسر شوکت مغل 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔


متعلقہ خبریں