مودی کی قیادت میں بھارت بدمعاش ریاست بن گئی ہے، شبلی فراز


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مودی کی قیادت میں بھارت ایک بدمعاش ریاست (Rouge State) بن گئی  ہے۔

ایل اوسی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی حکومت اپنی بدترین معاشی صورتحال اور درپیش سیاسی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 13 سالہ بچی شہید

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مودی حکومت درپیش مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے خطے میں مہم جوئی کی خواہش مند ہے اورخطے کوعدم استحکام  سے دوچار کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں