سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 1100سے تجاوز کر گئی

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ کورونا نے 24 گھنٹوں کے دوران 14 مزید جانیں لے لیں ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 1103 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1464 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا سے 3590 اموات، کیسز 1 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئے 

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےکے دوران کراچی میں 976 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں کورونا کے297، جنوبی 282، وسطی میں 153،غربی 96،ملیر 32 اور کورنگی میں 116 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں