ای سی سی اجلاس:گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی منظوری

مشیر خزانہ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے۔

ای سی سی اجلاس میں صحت کے شعبہ کیلئےآکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کیلئے 3 ماہ تک مراعات دینے اور سی ڈی اے کو ڈھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد پولیس کیلئے40 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ اور پاک بحریہ کیلئےبھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں  وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں