ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر غور، تجاویز طلب

کورونا کیسز میں اضافہ: این سی او سی کا اجلاس کل طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پہ غور و خوص شروع کردیا ہے۔ اس ضمن میں تمام صوبوں کے مدارس اور نجی تعلیمی اداروں سے تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

کورونا: برطانوی حکومت نے اسکول کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہی۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس میں کہا کہ اسکولوں کو کھولنے سے متعلق امور پر وزارت صحت کے ساتھ بھی اہم میٹنگ رکھی ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ اسکولوں کو کھولنے کا جائزہ لینے کے دوران این سی او سی کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کو بھی پیش نظر رکھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے واضح طور پر کہا کہ حکومت پاکستان کی حکمت عملی پر یونیسیف سے بھی مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا افتتاح کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔

وفاقی وزیرشفقت محمود نے دعویٰ کیا کہ کیے جانے والے سروے کے مطابق ایس او پیز کے تحت اسکولوں کو کھولنے پر 70 فیصد والدین نے بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر نے اجلاس میں کہا کہ اس حوالے سے روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لے کر باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے لائحہ عمل بتاؤں گا۔

ہم نیوز کے مطابق آن لائن تعلیم کے لیے انٹرنیٹ کوریج کو بہتر کرنے کی خاطر بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، پی ٹی اے ، ایچ ای سی اور یو ایس ایف سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس سے اسکول کھلوانے کی درخواست

وفاقی وزیر تعلیم نے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ تعلیم کے مستقبل کے لیے پورے ملک میں انٹرنیٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں