ٹڈی دل کا خاتمہ: برطانیہ سے اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئیں


اسلام آباد: ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے برطانیہ سے اسپرے مشینیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کا دورہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں پاکستان پہنچی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق برطانیہ، پاکستان کو مزید ایسی 30 مائیکرو اسپرے مشینیں بھی فراہم کرے گا۔

پاکستان تجارت اور سیاحت کیلئے بہترین ملک ہے، برطانوی ہائی کمشنر

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والی مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ کی کمپنی مائیکرون اسپریئرلمیٹڈ کی تیار کردہ ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق کمپنی کی مصنوعات دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں استعمال کی جاتی ہیں۔

برطانوی کمپنی مائیکرون اسپریئر لمیٹڈ پاکستان میں 83 اسپرے مشینیں سپلائی کرنے کے لیے علیحدہ معاہدے پر بھی کام کررہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ این ڈی ایم اے کے ساتھ 83 مشینوں کا معاہدہ برطانیہ کی امداد سے علیحدہ ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق برطانیہ نے اسپرے مشینوں کو جلد پاکستان پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

کورونا کی صورتحال ،بلاول اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان رابطہ

برطانوی ہائی کمشنر کرسٹین ٹرنر نے اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں رومن انگریزی میں لکھا ہے کہ ’’ مشکل وقت میں دوست ہی ساتھ دیتے ہیں‘‘۔


متعلقہ خبریں