دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری،جنرل باجوہ


لاہور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی امیدوں پہ پورا اتری۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

نیول وارکالج پہنچنے پررئیر ایڈمرل محمد زبیر شفیق کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع  پر کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پہ پھولوں کی چادر چڑھائی اور 49 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکا اورفیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیول وار کالج  پاک بحریہ کا معتبر ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وار کالج میں مسلح افواج کے افسران سمیت دوست ممالک کے افسران کو بھی تربیت دی جاتی ہے۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات، بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک نیوی سمندری حدود کے دفاع  سے متعلق قومی امنگوں پرہمیشہ پورا اتری ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔

مودی کی قیادت میں بھارت بدمعاش ریاست بن گئی ہے، شبلی فراز

پاک فوج کے سربراہ نے اپنے خطاب میں خطے کی سیکیورٹی اور سیکیورٹی چیلنجز پر بھی روشنی  ڈالی۔


متعلقہ خبریں