حارث روف، شاداب خان اور حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا



لاہور: قومی کرکٹر حارث روف، شاداب خان اور حیدرعلی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےدورہ انگلینڈ کیلئے گزشتہ روز کھلاڑیوں کےکورونا ٹیسٹ لیے تھے۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہے۔ ٹیسٹنگ سےقبل تینوں کھلاڑیوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹر عثمان شنواری اور عماد وسیم کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

دورہ انگلینڈ : پی سی بی کا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکواڈ میں شامل ان اراکین کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور پشاور میں لیے گئے۔


متعلقہ خبریں