بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور وہاں جاری لاک ڈاؤن ختم کرے۔ اجلاس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام گرفتار کشمیریوں کو بھی رہا کرے۔

پاکستان: او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے رابطے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مطالبہ او آئی سی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی گئی۔

او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضےکی مخالفت کی گئی۔ شرکائے اجلاس نے مقبوضہ کشمیر میں نئے بھارتی ڈومیسائل قانون کو بھی مسترد کردیا۔

او آئی سی کے کشمیر کانفلیکٹ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں شرکا نےکنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا۔

او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھارت سے کہا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود مختاری دے۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کیلئے بھی خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق ورچوئل اجلاس میں شرکا نے بھارت سے کہا کہ وہ مقبوضہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرے۔


متعلقہ خبریں