مودی کی پالیسی نے چین اور بھارت کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا، بلاول

مہنگائی کا آسیب پاکستان کی خوشحالی کو نگل چکا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہندوتوا کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی جارحانہ پالیسی نے چین اور بھارت کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔

بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کے کسی بھی پڑوسی کے نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔

مودی کی قیادت میں بھارت بدمعاش ریاست بن گئی ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کے اس رویے کا انجام خطے میں قیام امن کے لیے بہتر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں