پشاور: تین مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، نوٹی فکیشن جاری

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پشاور کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس پشاور میں ایک اور ہیلتھ ورکر کی جان لے گیا

ہم نیوز کے مطابق پشاور کے مزید تین علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹی فکیشن کے مطابق بشیر آباد، حسن گڑھی ٹو، پلوسی اور فیز سکس میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈی سی پشاور کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران کسی کو بھی ان علاقوں میں داخلے یا وہاں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ سوات بینچ کے ملازمین کورونا وائرس کا شکار

ڈپٹی کمشنر پشاور نے واضح کیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 636 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار 633 ہو گئی ہے۔

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 22 افراد دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔

کورونا: پشاور کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 843 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں