صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت



ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام ممالک کے شہری جو سعودی عرب میں مقیم ہیں صرف انہیں حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین اس سال حج کی ادائیگی کیلئے نہیں جا پائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مارچ میں تمام ممالک کو حج اور عمرہ سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔


اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح کہہ چکے ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال ہے لہذا عازمین حج فی الحال حج کی منصوبہ بندی سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی ہر حال میں خدمت کے لیے سعودی عرب پوری طرح تیار ہے، لیکن ابھی حالیہ دنوں میں ہم ایک عالمی وباء کا سامنا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مسلمان حجاب پوش خاتون برطانیہ کی تاریخ کی پہلی جج مقرر

اس سے قبل وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا تھا کہ 15 رمضان المبارک تک حج ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہو جائے گا تاہم تاحال حج سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔


متعلقہ خبریں