کراچی: ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ،بھائی بہنوئی زخمی

کراچی: ایم پی اے صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ،بھائی بہنوئی زخمی

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین کے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں بھائی اور بہنوئی زخمی ہو گئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن میں ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طور طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ، ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی

ہم نیوز کے مطابق ہونے والی فائرنگ کے متعلق صداقت حسین نے بتایا ہے کہ علاقے کا ایک نوجوان کاغذات کی تصدیق کرانے کے لیے گھر پہ آیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنی مہر لینے گھر کے اندر گئے تو اچانک باہر فائرنگ ہو گئی۔

رکن سنددھ اسمبلی صداقت حسین کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کراچی میں فائرنگ، پروفیسر کی اہلیہ جاں بحق

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صداقت حسین سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس-117 پہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے صداقت حسین کے گھر کے باہر ہونے والی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں رکن سندھ اسمبلی کے بھائی اور بہنوئی زخمی ہوئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت سندھ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ صداقت حسین کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے اور ان کے بھائی و بہنوئی کو زخمی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔


متعلقہ خبریں