جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ جہانگیر ترین نے زور لگا کر اسد عمر کو وزارت سے فارغ کرایا تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کی لیڈر شپ کمزور لوگوں کو دی جو ہر بات پر ڈکٹیشن لیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جیسا لیڈر پوری مسلم امہ میں نہیں، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ملاقاتیں ہوئیں لیکن بات بنی نہیں۔

بی این پی کے کچھ مطالبات جائز جبکہ کچھ پر ہمیں تحفظات ہیں، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اندورنی جھگڑوں نے نقصان پہنچایا، ہر پارٹی میں گروپنگ ہوتی ہے لیکن جس شاخ پر بیٹھتے ہیں اسے کاٹا نہیں جاتا۔


متعلقہ خبریں