کراچی: کے الیکٹرک، رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا عندیہ

وفاق کا کےالیکٹرک کو400میگا واٹ اضافی بجلی دینےکافیصلہ

کراچی: کے الیکٹرک نے شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔

کراچی میں عید کے بعد لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

ہم نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے فرنس آئل کے بعد گیس پریشر میں کمی کا دعویٰ کردیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نے گیس پریشر میں کمی کو جواز بنا کر بجلی کی پیداوار 2200 میگا واٹ تک محدود کردی ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کا پلان طلب کر لیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو 600 میگا واٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں اس وقت بجلی کی طلب 3300 میگا واٹ ہے۔ اس طرح شہر قائد میں بجلی کی دستیابی اور طلب میں اس وقت 500 میگا واٹ کا فرق ہے۔

گرمی سے بے حال کراچی لوڈ شیڈنگ کے شکنجے میں

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداواراورطلب میں موجود فرق کو پورا کرنے کے لیے رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں