امریکی صدر کا اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایف بی آئی منتخب صدر کو ہٹانے کی کوشش کر رہی تھی لیکن اب ہمیں سازش کا مکمل علم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ کا تقرر سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کیا تھا۔

اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکی شہریوں کی مزید امداد کی حمایت کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ کورونا اٹیسٹ امریکہ نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2 کروڑ 50 لاکھ افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جبکہ دیگر ممالک نے صرف 10 لاکھ  لوگوں کے ٹیسٹ کیے۔ ہم نے زیادہ ٹیسٹ کیے اس لیے امریکہ میں کیسز زیادہ ہیں۔ جتنے زیادہ ٹیسٹ کریں گے تو کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت مضبوط تھی لیکن چین سے وائرس آنے کے بعد حالات خراب ہوئے تاہم ہم معیشت کو دوبارہ مستحکم کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں شہری معاشی طور پر مشکلات کا شکار ہیں تاہم آئندہ چند ہفتوں میں امریکی شہریوں کی مدد کے لیے نیا پیکج دیں گے۔


متعلقہ خبریں