ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہورمیں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ ہوا 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

بدھ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں شدید گرم رہے گا تاہم رات کو بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا تاہم سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بارش ہوئی۔ سیالکوٹ میں 21  ملی میٹر، نارووال میں 18 ملی میٹر اور لاہور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ کے علاقے موہنجو داڑو میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں