امریکی اخبار کا بھارت میں کورونا کیسز اور نظام صحت پر اظہار تشویش


امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھارت میں کورونا کیسز اور صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق لاک ڈاؤن بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہا ہے، بھارت کا صحت کا نظام کورونا کے تلے دب کرر ہ گیا۔

نیویارک ٹائمز نے  بھارتی معیشت اور بےروزگاری میں اضافے کی بھی بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

بین الاقوامی اخبار کے مطابق مریض دہائی دیتے رہے مگر اسپتالوں نے نو لفٹ کی روش رکھی جس کی وجہ سے لوگ فٹ پاتھ، راہداریوں اور ایمبولینسز میں مرنے لگے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب غیرملکی سفارت خانوں نے بھی بھارتی اسپتالوں کا پردہ چاک کر دیا ہے،

غیر ملکی سفارت خانہ کے مطابق دیگر امراض کے مریضوں کو بھی اسپتالوں میں داخلہ نہیں مل رہا۔

بھارت کی معیشت بھی تیزی سے گر رہی ہے، 100 ملین افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔

بھارت کی شہری ایک حاملہ خاتون نیلم کماری کو 15 گھنٹے میں 8 اسپتالوں نے داخلہ نہ دیا جس کے نتیجے میں 15 گھنٹے بعد نیلم کماری اور اس کے بچے نے زندگی کی بازی ہار دی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی فوج خود اپنے بچھائے ہوئے جال میں پھنس گئی ہے؟

نیلم کماری اسپتال انتظامیہ اور عملے کی غفلت کی وجہ سے جان سے گئی۔

نیویارت ٹائمز نے تحریر کیا ہے کہ نیلم کماری جیسی کتنی خواتین کشمیر اور حیدر آباد میں مررہی ہیں۔


متعلقہ خبریں