ہم چینل کے پلیٹ فارم  سے کنسرٹ کرنے کا ارادہ ہے، گلوکار عالمگیر


اسلام آباد: گلوکار عالمگیر نے کہا ہے کہ اُن کا ہم چینل کے پلیٹ فارم  سے براہ راست کنسرٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

گلوکار عالمگیر نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا غیر معمولی وبا ہے ان حالات میں ماسک پہننا لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاوَن میں میوزک پر کام کرتا رہا ہوں جبکہ کورونا کے باعث تمام کنسرٹس منسوخ ہو گئے ہیں۔

گلوکار عالمگیر نے کہا کہ کورونا نے ہر شخص کی زندگی کو متاثر کیا جو افسوسناک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ کورونا کی ویکسین جلدی بن جائے۔

یہ بھی پڑھیں اداکار یاسر نواز کی کورونا سے صحتیاب افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اُن کا ہم چینل کے پلیٹ فارم سے برارہ راست کنسرٹ کرنے کا ارادہ ہے۔

دو روز قبل نامور پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد سے پلازمہ عطیہ کرنے کی اپیل کی۔

ایک اسپتال میں اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں یاسر نواز کا کہنا تھا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، اب وہ صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب اپنا پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب ہوںے والے افراد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور اپنا پلازمہ عطیہ کریں۔ پلازمہ عطیہ کرنے سے کورونا کا شکار مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

خیال رپے کہ یاسر نواز اور ان کی اہلیہ  اداکارہ ندا یاسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ دونوں میاں بیوِی کورونا کی بیماری سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔


متعلقہ خبریں