خیبرپختونخوا: شادی ہالز کھولنے پر غور، ایس اوپیز کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ


پشاور: خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس اوپیز کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سےشادی ہالز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ سےشادی ہالزمشروط طور پر کھولنےکی درخواست کی۔

وفد نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ملاقات میں کہا کہ شادی ہالز صنعت کےساتھ غریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

کراچی: شادی ہالوں کی بندش کا اعلان، مالکان کا احتجاجی دھرنا

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ شادی ہالزکھولنے کا معاملہ نیشنل کوارڈی نیشن کمیٹی میں اٹھاوَں گا۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق حتمی فیصلہ وفاق کی مشاورت سےکیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں