ُپنجاب میں یومیہ کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار 12 ہزار ہوگئی، وزیراعلیٰ

جنوبی پنجاب کے لیےترجیحی بنیادوں پرکام کریں گے،عثمان بزدار|humnews.pk

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں یومیہ کورونا ٹیسٹ کی استعداد کار 12 ہزار ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 63 ہزار 308 ہے۔ پنجاب میں کورونا کے 19،580 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ 3 روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لاہور کے اسپتالوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کی تعداد 1228 کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کے اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز کی تعداد607 کی جا رہی ہے۔ نشتر اسپتال ملتان میں کورونا مریضوں کیلئے مزید 58 بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نشتر اسپتال ملتان میں بیڈز کی تعداد 144 سے بڑھا کر 202 کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 105 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 695 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 73  ہزار 471 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: دنیا بھر میں کیسز 89 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے اب تک 68 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 71 ہزار 92، خیبرپختونخوا میں 22 ہزار 633، بلوچستان میں 9 ہزار 587، اسلام آباد میں 11 ہزار 219، آزادکشمیر میں 869 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 326 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 495 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک  ہزار 103، خیبر پختونخوا میں 843، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 22 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 599 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 11 لاکھ 26 ہزار 761 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہوگا اور اموات بھی بڑھیں گیں۔

معان خصوصی ظفر مرزا نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔  معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے گنجان آباد علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق، ایک ہزار 813 متاثر

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔


متعلقہ خبریں