وفاقی کابینہ نے اسلام اباد میں ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر کی منظوری دے دی


اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے اسلام اباد میں ٹیچنگ اسپتال کی تعمیر منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس کے بعد پریس فریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا۔ چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا گیا۔ چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی بات ہوئی۔ کوشش ہے بلوچستان کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائے۔ اجلاس میں مدراس میں بھی یکساں نظام تعلیم لانے پر اتفاق کیا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ بلوچستان میں آن لائن تعلیمی نظام کے لیے خصوصی فنڈ کا اجرا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: فیصل واوڈا کی اسد عمر، رزاق داؤد اور ندیم بابر کی پالیسیوں پر تنقید

شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کو 9 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،۔ کورونا وبا پر بہت جلد قابو پا لیں گے۔ کورونا کے ٹیسٹنگ کی لیبز 129 ہوگی ہیں۔ جب تک کورونا کی ویکسین نہیں آ جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے۔ ابھی سے لے کر اگست تک وبا کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا۔ لاک ڈاؤن کا شور کرنے والوں کے اربوں روپے باہر بڑے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحت کے نظام کو درست کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسپتالوں کے لیےآکسیجن سلنڈرز درآمد کرنے کیلئے بھی اقدامات کرلیے گئے ہیں۔ ماضی کے لیڈرز ہوتے تو کورونا کی صورتحال میں ملک افراتفری کا شکار ہوجاتا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پارٹی میں اتحاد ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بات باہر نہ ہو جو حکومت پر اثر انداز ہو۔


متعلقہ خبریں