‘عازمین حج کی رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا’

رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد حج پر جائیں گے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حج کو محدود کرنے کے اعلان  کے بعد  پاکستانی عازمین حج کی رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضروری امور طے کرنے کے بعد  عازمین حج کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائے گی۔

نور الحق قادری نے کہا کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا، جسکے لیے ہم شکر گزار ہیں۔

مزید پڑھیں: صرف سعودیہ میں مقیم افراد کو محدود تعداد میں حج کی اجازت

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج کو محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ عالم اسلام کے حجاج کرام کو کورونا وبا سے بچانے کیلئے دانشمندانہ اقدام ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادرینے کہا کہ دنیا بھر میں وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے سعودی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ سعودی حکومت نے ہمیشہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق تمام ممالک کے شہری جو سعودی عرب میں مقیم ہیں صرف انہیں حج کرنے کی اجازت ہو گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے عازمین اس سال حج کی ادائیگی کیلئے نہیں جاپائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے مارچ میں تمام ممالک کو حج اور عمرہ سے متعلق اقدامات نہ اٹھانے کی درخواست کی تھی۔


متعلقہ خبریں