وزیراعظم کی گندم کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایت

نئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

گندم اور آٹے کی قیمتوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح گندم کی ضروریات کے مطابق وافر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کوقابو میں رکھنا ہے۔ فیصلوں پر جلد عمل درآمدکو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔
ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اجلاس کو گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلوں سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر، وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکورٹی فخر امام، وفاقی وزیر خسروبختیار، مشیر تجارت عبدالررزاق داود، چیف سیکریٹری پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا نے ویڈیو لنک کے ذریعےشرکت کی۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

خیال رہے کہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی گئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق ای سی سی نے ہدایت کی تھی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے۔

ای سی سی اجلاس میں صحت کے شعبہ کیلئےآکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی منظوری دی گئی تھی۔

اجلاس میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کیلئے 3 ماہ تک مراعات دینے اور سی ڈی اے کو ڈھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں