انٹربینک میں ڈالر باسٹھ پیسے مہنگا

ڈالر سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک میں ڈالر باسٹھ پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر باسٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت ایک سو سڑسٹھ روپے بیس پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید گیارہ سو روپے اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ تین ہزار ایک سو کا ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی رہی اور اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 33 ہزار 737 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 12 پوائنٹس پر موجود تھا۔

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 314  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 34,052.61 کی سطح پر ہوا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 90,073,000 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,020,644,284 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 298 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33,737.92 کی سطح پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال میں مجموعی طور پر کوئی بہتری نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ

پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو اسٹاک مارکیٹ48 ہزارکی سطح پرٹریڈ کر رہی تھی جو28 ہزارپوائنٹس تک نیچے آنے کے بعد اب 34 ہزارکی سطح پرٹریڈ کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں