سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے تک کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی کے صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 87 ہزار448 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر باسٹھ پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت ایک سو سڑسٹھ روپے بیس پیسے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی رہی اور اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 33 ہزار 737 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 34 ہزار 12 پوائنٹس پر موجود تھا۔

بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں 314  پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کاروبار کا اختتام 34,052.61 کی سطح پر ہوا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 90,073,000 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,020,644,284 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 298 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33,737.92 کی سطح پر ہوا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال میں مجموعی طور پر کوئی بہتری نہیں آسکی۔

یہ بھی پڑھیں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کا اضافہ

پی ٹی آئی جب حکومت میں آئی تو اسٹاک مارکیٹ48 ہزارکی سطح پرٹریڈ کر رہی تھی جو28 ہزارپوائنٹس تک نیچے آنے کے بعد اب 34 ہزارکی سطح پرٹریڈ کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں