صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اسپارک کا دورہ


اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اسپیس ایپلیکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر (اسپارک) کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اورچیئرمین اسپارکو نے صدرمملکت کااستقبال کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی صدر کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: اسپارکو نے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیاب قرار دے دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کو خلائی ٹیکنالوجی میں کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیاگیا۔صدر نے اسپار کے انجینئرز اور سائنسدانوں کی خدمات کوسراہا۔ صدرمملکت نےادارےکی صلاحیت بڑھانےکیلئےحکومتی تعاون کایقین دلایا۔

 

 


متعلقہ خبریں