پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے عملے میں 50 فیصد کمی کرنے کا حکم



اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے انہیں بھارتی ہائی کمیشن کےعملے میں 50 فیصد کمی کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بتایا ہے کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے الزامات مسترد کرتا ہے۔ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد نصف کرنے کا بہانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن کے عملے پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا سفارتی عملہ سفارتی آداب کے اندر رہ کر کام کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے سے ناروا سلوک کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

ایل اوسی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مہم بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کی غیرقانونی سرگرمیوں کو جھٹلا نہیں سکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بھارتی ہائی کمیشن کے حکام کے مجرمانہ عمل کو چھپانے کی کوشش ہے،بھارت سے کہا گیا ہے کہ 7 دن کے اندر اپنے ہائی کمیشن کے نصف عملے کو واپس بلا لے۔


متعلقہ خبریں