میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

میکسیکو میں 7.4 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: شمالی امریکہ کے شہر میکسیکو میں زلزلے کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو کے جنوب مغربی علاقوں راکنگ آکسا اور میکسیکو سٹی میں شدید نوعیت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں اور لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 29 منٹ پر آیا جس کی گہرائی 32 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز  اوسیکا کا بحرل الکاہل تھا۔

دوسری جانب زلزلے کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محفوظ اور کھلے مقامات کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت کر دی۔

زلزلے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ بعض مقامات پر سڑکوں پر گڑھے پڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیں ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

واضح رہے کہ میکسیکو میں 2017 میں 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 360 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں اسکول کے بچے بھی شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے مشرقی ترکی میں پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ ریکارڈ آیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جارجیا اورآرمینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔

پاپوا نیو گنی میں 6.2 شدت کا زلزلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ 18 زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں