جماعت اسلامی ہر مظلوم کی وکالت کرے گی، سراج الحق

آئندہ چئیرمین سینیٹ کے لئے سراج الحق کی تجویز | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم پر عیاشی کرنے والے حکمرانوں کو ملک کی فکر نہیں ہے۔

کراچی میں چھ سالہ بچی رابعہ سے زیادتی اور قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے بچی کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مسلسل واقعات وحشت اور درندگی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ معصوم رابعہ سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو گرفتار کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

حکومتی پالیسیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صرف بل اور ٹیکس جمع کرکے عوام کا خون چوسنا نہیں ہے۔ عوام تعلیم، صحت، روزگار اور امن و امان جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

سراج الحق نے اپیل کی کہ نئی نسل پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ہم پاکستان کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت ہر مظلوم کی وکالت خود کرے گی۔


متعلقہ خبریں