نیب نے 26 جون کو خواجہ آصف کو طلب کر لیا 



لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کی، خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا بھی الزام ہے۔

اس کیس میں خواجہ آصف کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتاریوں سے مسلم لیگ ن پر کوئی اثر نہیں پڑتا، احسن اقبال

گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3 انوسٹی گیشنزکی منظوری دی تھی۔

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق سیشن جج خضرحیات سمیت دیگر افراد کے خلاف انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی کےخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد خان بلوچ کےخلاف بھی انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 5 انکوائریاں شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی نعیم انور، سلیم خالد محمود اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق فاطمہ گروپ آف کمپنیز کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، سابق ای ڈی او ہیلتھ خانیوال ڈاکٹر فضل کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: مبینہ کرپشن کیس: نیب نے ثناء اللہ زہری اور عبد القدوس بزنجو کو طلب کرلیا

نیب اعلامیہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی احسن الحق باجوہ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران اور اہلکاران کے خلاف انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔ تمام افراد کےخلاف انکوائری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان کے لیے نیب سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں