وزیراعظم کی ٹائیگر فورس کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان رضا کاروں کو کورونا سے متعلق مہم اور کام کے دوران  بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں۔

معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں قومی خدمت کاموقع دیا جائے۔ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کی نشاندہی ضروری ہے۔

معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم کوٹائیگر فورس کے موثراستعمال کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پربریفنگ دی۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگرفورس کی ذمہ داریوں کے طریقہ کا پراطمینان کا اظہار۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی ایپلی کیشن لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے جیو ٹیگنگ پرمشتمل موبائل ایپلی کیشن ملک بھرمیں لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں ٹائیگر فورس کا معاملہ، گورنر اور وزیر اعلٰی سندھ آمنے سامنے

خیال رہے کہ 5  جون کو معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی تھی۔

عثمان ڈار نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا اور پنجاب سے ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی جس میں زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا تھا کہ آج کے خطاب میں وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے جبکہ احساس پروگرام کے لیے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق ٹائیگر فورس سے کورونا کے ساتھ ساتھ ٹڈی دَل کے خاتمے کے لیے خدمات لنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ  رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کے لیے ٹاسک بھی سونپا جائے گا۔


متعلقہ خبریں