پنجاب:کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے ایس او پیز تبدیل


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے ایس او پیز تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی میت کو غسل دیا جا سکےگا جبکہ خاندان کے افراد بھی شامل ہو سکیں گے۔

نئے ایس او پبیز کے مطابق میت کو کندھا دینے کی اجازت ہو گی جبکہ میت کے لیے تابوت کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اس کے علاوہ میت کا چہرہ دیکھا جا سکے گا، جنازے میں فاصلہ رکھا جائے گا،غسل و تدفین لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افراد کی بنیادی ذمہ داری ہو گی۔

نئے ایس او پبیز کے مطابق اہلخانہ کو اس عمل میں شامل رکھا جائے گا اور پی پی ایز کا استعمال کیا جائےگا۔ منہ ، ناک ، آنکھوں اور کانوں کو احتیاط سے دھویا جائےگا تاکہ چھینٹیں نہ پڑیں۔


متعلقہ خبریں