فاسٹ بولر محمد عامر نے مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا


کراچی: پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ کے سابق کوچ مکی آرتھر کو مصباح الحق سے بڑا کوچ قرار دیدیا

ایک انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ مکی آرتھر اور مصباح الحق کے درمیان موازنہ کرنا بیوقوفی ہے۔ مصباح الحق کو کوچ بنے ابھی چھ ماہ ہی ہوئے کوچنگ سیکھنے میں وقت لگے گا۔

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ٹیسٹ فارمیٹ سے خود کو علیحدہ نہ کرتا تو کرکٹ ایک سال میں ہی ختم ہوجاتی۔ سال 2018 میں پورے سال انجری میں کرکٹ کھیلی۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شولڈر انجری تھی ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے قبل چھے گولیاں کھائیں تھیں۔ پانچ سالہ پابندی کے بعد کرکٹ میں واپس آیا تو تین سال تک مسلسل ہر فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ پابندی کے دوران کرکٹ بیٹ اور بال کو ہاتھ تک نہ لگایا۔ پرفارمنس کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر مایوسی ہوئی تھی۔

محمد عامر نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر وسیم خان اور مصباح الحق نے فون پر کہا کہ ہم جونیئرز کو اعتماد دینا چاہتے ہیں۔ سال 19-2018 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر تھا.

محمد عامر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ سیریز میں ذاتی مصروفیات پر منع کیا اس پر بھی تنقید کی گئی۔ لوگوں کی اپنی اپنی سوچ ہے اس کا برا نہیں ماتنا۔ انگلینڈ کی کنڈیشن مجھے سب سے زیادہ سوٹ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر محمد عامر اورحارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ کے فاسٹ بولر محمدعامر اور اور بیٹسمین حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی سے معذرت کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمدعامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر دورہ انگلینڈ پر روانگی سےمعذرت کرلی ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمدعامر نے اگست میں اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے معذرت کی ہے، جبکہ
حارث سہیل نے فیملی وجوہات کی بنا پردورے سے معذرت کرلی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچوں پرمشتمل سیریز اگست اور ستمبرمیں ہوگی۔


متعلقہ خبریں