سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کا اضافہ

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 5 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 715 روپےاضافے کےبعد 90 ہزار106 روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ تین دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 4400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

جبکہ پیر کے روز فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ  ہوا تھا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

دوسری جانب آج اسٹاک مارکیٹ میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 34 ہزار 52 پوائنٹس پر موجود تھا۔

ابتدا میں کے ایس ای 100 ا نڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 117 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا لیکن جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 967 کی سطح پر آ گیا تھا۔

کاروبا رکے دوران انڈیکس میں 81 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 34 ہزار 133 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس 17.96 پوائنٹس کی کمی کے بعد 34,034.65 کی سطح پرہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 95,677,126 شیئرز کی لین دین ہوءی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,153,181,067 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں