بلاول نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا


کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو نے کراچی طیارہ حادثے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثے کا الزام پائلٹ اور ٹریفک کنٹرولر پر ڈالا جارہا ہے۔  کراچی طیارہ حادثے پر وزیر ہوابازی کو برخاست ہونا ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ ٹرین حادثہ ہو تو وزیرریلوے کو برخاست کرناچاہیے۔ کہا کرتے تھے طیارہ حادثے پروزیرہوابازی کو برخاست کیا جانا چاہیے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ حادثے کے شکار افراد کو موردِ الزام ٹہرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ آج قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ 22 مئی کو کراچی میں ہونے والا  طیارہ حادثہ پائلٹ اور ائیرٹریفک کنٹرولر کی کوتاہی سے پیش آیا۔

وزیر ہوا بازی غلام سرورخان  نے آج  طیارہ حادثے کی رپورٹ بھی قومی اسمبلی کے ایوان میں پیش کر دی۔

غلام سرورخان  کا کہنا تھا کہ کراچی میں قومی ایئر لائن (پی آئی اے) طیارے کا افسوسناک حادثہ ہوا۔ گزشتہ 72 سالوں میں 12 واقعات ہوئے لیکن آج تک کسی واقعہ کی رپورٹ پیش نہیں ہوئی۔ کیا ان حادثات کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس کی شفاف اور غیرجانبدار تفتیش یقینی بنائیں، پالپا

انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثے کے بعد تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا جبکہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں تاہم ایوان میں آج عبوری رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔

وزیر ہوا بازی نے کہا کہ جن گھروں پر طیارہ گرا ان کا بھی سروے کیا گیا، طیارہ حادثے سے 29 گھروں کو نقصان پہنچا اور ان متاثرہ گھروں کے خاندانوں کو عارضی رہائش دی گئی۔


متعلقہ خبریں